تلنگانہ کے وزیر بلدی و نظم و نسق و انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی
راماراو نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں پانی کی سپلائی کی صورتحال
خطرناک نہیں ہے ۔اسمبلی میں وقفہ سوالات
کے دوران مجلسی ارکان اسمبلی کے سوال پر تحریری جواب میں وزیر بلدی نظم ونسق نے یہ بات بتائی ۔کے ٹی راماراو نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ شہر حیدرآباد میں آبرسانی کی صورتحال خطرناک نہیں ہے ۔